اسرائیل کوغزہ میں نسل کشی اورلبنان میں جرائم پرجوابدہ بناناہوگا،وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے اسرائیلی طیاروں کی بیروت پر بمباری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ طاقت کا غیر ضروری استعمال ہر گز برداشت نہ کیا جائے۔ اسرائیل کو اس کے جرائم پر جوابدہ اور غزہ میں نسل کشی روکنے پر مجبور کرنا ہوگا۔
سلامتی کونسل میں’لیڈرشپ فارپیس مباحثے‘سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ افغانستان سے دہشتگردی، خاص طور پر داعش اور فتنہ الخوارج کا خطرہ دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، کونسل کو افغانستان سے بڑھتے دہشتگردی کے خطرے سے مؤثر طریقے سے نمٹنا چاہیے۔
شہباز شریف کامزیدکہناتھاکہ طاقت کے غیرقانونی استعمال کو کسی صورت برداشت نہ کیا جائے، کونسل کو کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف وزریوں کو روکنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل درآمد ہونا چاہیے، جموں و کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ درپیش ہے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئے اُن کاکہناتھاکہ جوہری اور روایتی ہتھیاروں کی دوڑ کو روکنے کی عالمی کوششوں کو بحال کرنا چاہیے، نئے ہتھیاروں اور اے آئی سمیت ٹیکنالوجیز پر کنٹرول قائم کرنا چاہیے۔پاکستان اگلے سال سلامتی کونسل کی نشست سنبھالنے پر ان مقاصد کو حاصل کرے گا۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔