اسلام آباد:بلااجازت جلسےجلوس پرپابندی ،بل سینیٹ سےمنظور

0
29

اسلام آبادمیں پُرامن جلسےجلوس کےانعقاد کابل سینیٹ نےکثرت رائےسےمنظورکرلیا،بل کی منظوری کےبعدایسےعلاقوں میں جلسےجلوس کئےجاسکےگئےجہاں پرحکومت اجازت دےگی۔ حکومتی اجازت کے بغیر جلسہ جلوس کرنے یا اس میں شامل ہونے والوں کو تین سال تک جیل میں ڈالاجاسکے گا۔
چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کااجلاس منعقدہوا،جس میں اسلام آباد میں مخصوص جگہ پر پُرامن جلسے جلوس کے انعقاد کا بل پیش کیا گیا۔
تحریک انصاف کےسینیٹرعلی ظفرنےاظہارخیال کرتےہوئےکہاکہ اسلام آبادمیں ہماراجلسہ ایک مخصوص مقام پر8ستمبرکوہونےجارہاہےجس کوروکنےکےلئے حکومت یہ بل لائی ہے۔
مسلم لیگ ن کےسینیٹرعرفان صدیقی کاجواب میں کہناتھاکہ یہ بل کسی بھی جلسےکوروکنےکےلئے نہیں لایاجارہابلکہ ہم کسی بھی پُرامن جلسےکوروکنےکےلئے یہ کام نہیں کررہےہمارامقصدتوان کوسہولت دیناہے۔ایوان میں بل پر شق وار رائے شماری ہوئی جس میں بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کااظہارخیال کرتےہوئےاس حوالے سےکہناتھاکہ اسلام آباد میں ایک جگہ مختص کردی جائے گی،میڈیا بھی وہاں ہوگا۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جلسے جلوس کےلیے کوئی ہائیڈ پارک جیسی جگہ بنادی جائے۔

Leave a reply