اسلام آبادکی جیل مکمل ہوگی توعمران خان کویہاں منتقل کیاجائےگا،محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہاہےکہ اسلام آبادکی جیل مکمل ہوگی توعمران خان کویہاں منتقل کیاجائےگا۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےمحسن نقوی نےبتایاکہ دو ماہ میں اسلام آباد جیل مکمل ہو جائے گی جس کے بعد عمران خان کویہاں منتقل کیاجائےگا۔جیل کے اندر تمام طبی سہولیات موجود ہیں ۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے عمران خان کی صحت کے حوالے سے تحفظات کا اظہارکیاجارہاہے اور الزام لگایاجاتا ہے کہ اڈیالہ جیل کے سابق سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم غفلت کے مرتکب ہوئے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جس بھی ڈاکٹر سے آنکھ کا چیک اپ کرانا چاہیں کروایا جائے گا۔















