اسلام آبادہائیکورٹ :آئندہ ہفتےکاججزڈیوٹی روسٹرجاری،6سنگل ،1ڈویژن بینچ تشکیل

اسلام آبادہائیکورٹ کاآئندہ ہفتےکاججزڈیوٹی روسٹرجاری کردیاگیا،6سنگل اورایک ڈویژن بینچ تشکیل دےدیاگیا۔
ججزروسٹرکےمطابق اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس بابرستارعدالتی تعطیلات کےبعدواپس آگئےہیں،چیف جسٹس سرفرازڈوگر،جسٹس محسن اخترکیانی ،جسٹس طارق محمودجہانگیری سنگل بینچ میں شامل ہوں گے جبکہ جسٹس بابرستار،جسٹس ثمن رفعت امتیازاورجسٹس محمدآصف بھی سنگل بینچ میں کیسزکی سماعت کےلئے دستیاب ہوں گے۔
ڈیوٹی روسٹرکےمطابق واحددستیاب ڈویژن بینچ چیف جسٹس سردارسرفرازڈوگر اورجسٹس محمدآصف پر مشتمل ہوگا،جسٹس سرداراعجازاسحاق اورجسٹس ارباب محمدطاہررخصت پرہوں گے،جسٹس محمداعظم خان،جسٹس خادم سومرواورجسٹس انعام امین منہاس بھی رخصت پرہوں گے۔
چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس سردارسرفرازڈوگرکی منظوری کے بعد رجسٹرارآفس نےججز ڈیوٹی روسٹرجاری کیا۔ججزڈیوٹی روسٹر4سے8اگست تک کیسزکی سماعت کےلئے جاری کیاگیا۔
ایرانی صدر2روزہ دورےپرپاکستان پہنچ گئے
اگست 2, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔