اسلام آبادہائیکورٹ میں آئندہ ہفتےدوڈویژن اور8سنگل بینچ کاروسٹرجاری

0
4

اسلام آبادہائیکورٹ میں آئندہ ہفتےدوڈویژن اور8سنگل بینچ دستیاب ہوں گے،رجسٹرارنےروسٹرجاری کردیا۔
چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس سردارسرفرازڈوگرکی منظوری سےرجسٹرار آفس نےآئندہ ہفتے کاڈیوٹی روسٹرجاری کردیا۔
روسٹرکےمطابق جسٹس طارق محمودجہانگیری اورجسٹس بابرستارآئندہ ہفتےدستیاب نہیں ہوں گے،جسٹس محمدآصف بھی آئندہ ہفتےکیلئےدستیاب نہیں ہوں گے۔
روسٹرکےمطابق پہلاڈویژن بینچ جسٹس ارباب محمدطاہراورجسٹس انعام امین مہناس پرمشتمل ہوگا ،دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس خادم حسین سومرواورجسٹس محمداعظم خان پرمشتمل ہوگا،چیف جسٹس کی منظوری سےخصوصی اورلارجربینچ بھی تشکیل دیاجاسکتاہے۔

Leave a reply