اسلام آبادہائیکورٹ میں آئندہ ہفتےکیسزکی سماعت کیلئےججزکاڈیوٹی روسٹرجاری

0
3

اسلام آبادہائیکورٹ میں آئندہ ہفتےکیسزکی سماعت کےلئےججزکاڈیوٹی روسٹر جاری کردیاگیا۔
روسٹرکےمطابق 29 ستمبر سے 3 اکتوبر تک 8ججزسنگل بینچزمیں کیسزکی سماعت کریں گے،جبکہ آئندہ ہفتے3ڈویژن بینچ اورایک سپیشل ڈویژن بینچ کیسزکی سماعت کیلئےدستیاب ہوگا۔
روسٹرمیں کہاگیاکہ چیف جسٹس سرفرازڈوگر،جسٹس محسن اخترکیانی اورجسٹس ارباب محمدطاہرسنگل بینچ میں کیسزسنیں گے،جسٹس ثمن رفعت،جسٹس خادم سومرو،جسٹس محمداعظم خان سنگل بینچ میں کیسز کی سماعت کرینگے۔جسٹس محمدآصف اورجسٹس انعام امین منہاس بھی سنگل بینچ میں کیسزکی سماعت کیلئےدستیاب ہونگے۔
روسٹرمیں مزیدکہاگیاکہ پہلاڈویژن بینچ چیف جسٹس سردارسرفرازڈوگراورجسٹس محمداعظم خان پرمشتمل ہوگا،جسٹس بابرستار،جسٹس سرداراعجازاسحاق خان پرمشتمل سپیشل ڈویژن بینچ ٹیکس کیسزکی سماعت کریگا،تیسراڈویژن بینچ جسٹس ارباب محمدطاہر اورجسٹس انعام امین منہاس پرمشتمل ہوگا،چوتھےڈویژن بینچ میں جسٹس خادم حسین سومرواورجسٹس محمدآصف شامل ہیں۔
روسٹرکےمطابق جسٹس طارق جہانگیری جوڈیشل ورک سے روکے جانے کے باعث سنگل بینچ یاڈویژن بینچ کاحصہ نہیں ہونگے،سینئرپیونی جج جسٹس محسن اختر کیانی آئندہ ہفتےبھی کسی ڈویژن بینچ کاحصہ نہیں ہونگے۔

Leave a reply