اسلام آبادہائیکورٹ کاآئندہ ہفتہ کاڈیوٹی روسٹرجاری

0
34

اسلام آبادہائیکورٹ کاآئندہ ہفتہ کاڈیوٹی روسٹرجاری،چیف جسٹس عامرفاروق کسی ڈویژن بینچ کاحصہ نہیں ہوں گے۔
چیف جسٹس اسلام آبادعامرفاروق کی منظوری سےرجسٹرارآفس نے10سے 14فروری تک کاروسٹرجاری کیا۔
روسٹرکےمطابق آئندہ ہفتے13سنگل اور6ڈویژن بینچ دستیاب ہوں گے،چیف جسٹس کسی ڈویژن بینچ کاحصہ نہیں ہوں گے،چیف جسٹس عامرفاروق سنگل بینچ میں کیسزکی سماعتیں کریں گے۔
روسٹرکےمطابق پہلاڈویژن بینچ جسٹس سردارمحمدسرفرازڈوگراورجسٹس محمدآصف پرمشتمل ہوگا،دوسراڈویژن بینچ جسٹس محسن اخترکیانی اورجسٹس سرداراعجازاسحاق خان پرمشتمل ہوگاجبکہ تیسرےڈویژن بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اورجسٹس ثمن رفعت امتیازشامل ہونگی۔
روسٹرکےمطابق چوتھےڈویژن بینچ میں جسٹس طارق محمودجہانگیری اورجسٹس محمداعظم خان شامل جبکہ پانچواں ڈویژن بینچ جسٹس بابرستاراورجسٹس ارباب محمدطاہرپرمشتمل ہوگااورچھٹاڈویژن بینچ جسٹس خادم حسین سومرواورجسٹس انعام امین منہاس پرمشتمل ہوگا۔

Leave a reply