اسلام آبادہائیکورٹ:آئندہ ہفتےکاججزڈیوٹی روسٹرجاری

0
49

اسلام آبادہائیکورٹ نےآئندہ ہفتےکاججزڈیوٹی روسٹرجاری کردیا۔
ڈیوٹی روسٹرکےمطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے11سنگل اور5ڈویژن بینچ دستیاب ہوں گے،جسٹس ثمن رفعت امتیاز7سے11اپریل تک دستیاب نہیں ہوں گی۔
روسٹرمیں لکھاگیاکہ پہلاڈویژن بینچ قائم مقام چیف جسٹس اورجسٹس انعام امین منہاس پرمشتمل ہوگاجبکہ دوسراڈویژن بینچ جسٹس محسن اخترکیانی اورجسٹس سرداراعجازاسحاق خان پرمشتمل ہوگا اور تیسرے ڈویژن بینچ میں جسٹس بابر ستار اورجسٹس ثمن رفعت امتیازشامل ہیں۔
روسٹرمیں مزیدلکھاگیاکہ تیسراڈویژن بینچ7اپریل سے11اپریل تک دستیاب نہیں ہوگا،چوتھےڈویژن بینچ میں جسٹس ارباب محمدطاہراورجسٹس محمداعظم خان شامل ہونگے،پانچویں ڈویژن بینچ میں جسٹس خادم حسین سومرواورجسٹس محمدآصف شامل ہیں۔
قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سےرجسٹرارآفس نےججزکاڈیوٹی روسٹرجاری کیا،قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سےسپیشل اورلاجربینچ بھی بنایا جاسکتا ہے۔

Leave a reply