اسلام آباد ہائیکورٹ نےخیبرپختونخواہاؤس کوڈی سیل کرنےکاحکم دےدیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس عامرفاروق نےخیبرپختونخواہاؤس کوسیل کرنےکےخلاف درخواست پرسماعت کی۔
وکیل سی ڈی اےنےموقف اختیارکیاکہ غیر قانونی کنسٹریکشن ہوئی ، کچھ واجبات بھی باقی ہیں ، 2014 میں پہلا نوٹس دیا تھا ۔
چیف جسٹس عامرفاروق نےریمارکس دئیے کہ میں ڈی سیل کرنے کا آرڈر کروں گا ۔
عدالت کاسی ڈی اےوکیل کےساتھ مکالمہ میں کہناتھاکہ آپ قانون قاعدے کے مطابق یہ کر سکتے ہیں ،اگر کچھ ہے تو نوٹس کریں وہ اس کو دیکھ لیں گے۔
عدالت نےسی ڈی اےوکیل کوہدایت کی کہ اس طرح نہ کریں کہ لگے آپ کسی کو ٹارگٹ کر رہے ہیں ۔
اسلام آبادہائیکورٹ نےخیبرپختونخواہاؤس کوڈی سیل کرنےکاحکم جاری کردیا۔
واضح رہےکہ اسلام آبادانتظامیہ نے کچھ روزقبل کےپی ہاؤس کوسیل کردیاتھاجس کےخلاف خیبرپختونخواہ حکومت نےاسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائرکی تھی۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔