
اسلام آبادہائیکورٹ کے5 ججز نے ٹرانسفرکیس کافیصلہ چیلنج کردیا۔
وکیل منیراےملک نےججزکی انٹراکورٹ اپیل سپریم کورٹ میں دائرکردی۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاکہ سپریم کورٹ نےاسلام آبادہائیکورٹ میں ججزٹرانسفرکودرست قراردیاتھا،سپریم کورٹ کے5رکنی بینچ نےسنیارٹی کامعاملہ صدرپاکستان کوبھجوادیا۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ سپریم کورٹ کےججزٹرانسفرکیس میں فیصلے کو انٹرا کورٹ اپیل میں کالعدم قراردیاجائے۔انٹراکورٹ اپیل پرفیصلےتک 19جون کافیصلہ معطل کیاجائے۔
جسٹس محسن اخترکیانی،جسٹس طارق جہانگیری،جسٹس بابرستارفیصلہ چیلنج کرنےوالوں میں شامل جبکہ جسٹس سرداراعجازاسحاق اورجسٹس ثمن رفعت امتیازبھی فیصلہ چیلنج کرنےوالوں میں شامل ہیں۔
واضح رہےکہ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی کیخلاف درخواستوں پر محفوظ فیصلہ19جون کوسنایاتھا،جسٹس محمدعلی مظہر، جسٹس شاہدبلال اورجسٹس صلاح الدین پنہورنےاکثریتی فیصلہ سنایاجبکہ جسٹس نعیم افغان اورجسٹس شکیل احمدنےاکثریتی فیصلے سےاختلاف کیا تھا۔سپریم کورٹ نے فیصلہ3-2کےتناسب سے سنایاتھا۔
پنجاب کے52شہروں میں ترقیاتی منصوبےشروع
دسمبر 10, 2025کےپی میں گورنرراج لگاناان کےبس میں نہیں،اسدقیصر
دسمبر 10, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














