اسلام آبادہائیکورٹ کے5ججزکاسنیارٹی کیخلاف سپریم کورٹ سےرجوع

0
8

اسلام آبادہائیکورٹ کے5ججزنےسنیارٹی کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔
درخواست منیراےملک اوربیرسٹرصلاح الدین کےذریعےدائرکی گئی،درخواست میں وفاقی حکومت ،ٹرانسفرہونےوالےججزاورہائیکورٹس کوفریق بنایاگیا۔ 49 صفحات پرمشتمل آرٹیکل184کی شق3کےتحت درخواست دائرکی گئی۔ججزکی جانب سےدائردرخواست میں 13استدعاکی گئیں ہیں۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت قراردےصدرکوآرٹیکل200کی شق 1کےتحت ججزتبادلے کےلامحدوداختیارات نہیں،مفادعامہ کےبغیرججزکوایک ہائیکورٹ سےدوسری ہائیکورٹ ٹرانسفرنہیں کیاجاسکتا۔جسٹس سرفرازڈوگرسمیت تینوں ججزکوکام سےروکنےکی استدعابھی شامل ہیں۔
سپریم کورٹ میں درخواست کےہمراہ حکم امتناع کی درخواست بھی دائرکی گئی۔
درخواست گزارمیں جسٹس محسن اخترکیانی،جسٹس طارق جہانگیری،جسٹس بابرستار اورجسٹس رفعت امتیازشامل ہیں۔

Leave a reply