اسلام آبادہائیکورٹ:2024میں کتنےمقدمات کےفیصلےہوئے،رپورٹ جاری

0
50

اسلام آبادہائیکورٹ نےسال2024میں کتنےمقدمات کےفیصلےکیے،رپورٹ جاری کردی گئی۔
رپورٹ کےمطابق اسلام آبادہائیکورٹ نےسال2024میں 10ہزار 5سو71مقدمات کےفیصلےکیے۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ چیف جسٹس عامرفاروق نےسب سےزیادہ 2ہزار5سو25مقدمات کے فیصلےکیے ،جسٹس محسن اخترکیانی نےدوسرے نمبرپر1ہزار6سو16مقدمات کےفیصلےکیے،جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نے1ہزار4سو90مقدمات کےفیصلےکیے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےسال بھرمیں 1ہزار21مقدمات کےفیصلےکیے۔
رپورٹ کےمطابق جسٹس ارباب محمدطاہرنے1ہزار1سو95مقدمات کےفیصلےکیے،جسٹس طارق محمود جہانگیری نےسال2024میں 9سو25مقدمات نمٹائے،جسٹس بابرستارنے9سو64مقدمات کے فیصلے کیے جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیازنےگزشتہ سال سب سےکم 835مقدمات کےفیصلےکیے۔

Leave a reply