
وفاقی دارالحکومت کے شہریوں اور مسافروں کیلئے اہم خبر،کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق گرین، اورنج، بلیو لائن اور الیکٹرک بسوں کا کرایہ پچاس روپے سے 100 روپے مقرر کردیا گیا ہے، کرایوں میں اضافے کا اطلاق باقاعدہ طورپر(یکم جون) سے کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان بسوں کے ذریعے روزانہ 90 ہزار مسافر سفر کرتے ہیں، کرایوں میں اضافہ انتظامی اور مالی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔جڑواں شہروں اسلام آباداور راولپنڈی کے شہریوں نے عید الاضحی کے موقع پرالیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سی ڈی اے کو شہریوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کو عام کرنے کیلئے کرایوں میں اضافے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنی ہو گی، تاکہ عیدالاضحی کی تعطیلات کے علاوہ سال بھر مسافروں کو سستی سفری سہولیات میسر آ سکیں۔
پڈعیدن :مال گاڑی حادثےکاشکار،9بوگیاں پٹری سےاترگئیں
اگست 29, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔