اسلام آباد اورکراچی میں دفعہ144نافذ

0
7

وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورکراچی میں دفعہ144نافذکردی گئی۔نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
کمشنرکراچی اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنراسلام آبادنےدفعہ144کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق اسلام آبادمیں 5یا5سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد،کسی بھی قسم کےمذہبی اورسیاسی اجتماع پرپابندی عائدرہےگی۔
گزشتہ نوٹیفکیشن کےمطابق دفعہ144کل ختم ہوئی تھی،اسلام آبادمیں دفعہ 144کی پابندی کااطلاق فوری طورپرہوگا،پابندی ریڈزون سمیت اسلاآباد کے پوش ایریااورکاروباری مراکزمیں ہوگی۔
دوسری جانب کراچی میں بھی آج سے 7دن کےلئے دفعہ 144نافذکردی گئی۔
کمشنرکراچی کےجاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق کراچی میں7دن کےلئے دفعہ 144نافذکردی گئی،دفعہ 144آج سے24نومبرتک ہوگی،جلسے ،جلوس اورریلیاں نکالنےپرپابندی ہوگی،دفعہ144کےتحت5سےزائدافرادکےجمع ہونےپرپابندی ہوگی۔
کراچی میں دفعہ144ایڈیشنل آئی جی کی درخواست پرلگائی گئی،دفعہ144کی خلاف ورزی پرسخت کارروائی کےاحکامات بھی جاری کر دئیےگئے۔

Leave a reply