اسلام آباد: عید تعطیلات کے دوران لیک ویو پارک سیاحوں کی توجہ کا مرکز

عید تعطیلات کا اعلان، اسلام آباد کے لیک ویو پارک سمیت دیگر تفریحی مقامات سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ۔
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا شمار دنیا کے خوبصورت شہروں میں ہوتا ہے۔ دامن ِکوہ میں واقع یہ شہر قدرتی حسن سے مالا مال ہے اور اپنےخوبصورت نظاروں اور حیرت انگیز مارگلہ ہلز کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔
ان دنوں ملک بھر میں عید الفطر کی طویل تعطیلات ہیں، لہٰذا اسلام آباد کے خوبصورت سیاحتی مقام لیک ویو پارک میں سیاحوں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اسلام آباد کا فطری حسن سے مزین یہ پارک مقامی اور ملک بھر سے آنیوالے سیاحوں کیلئے پسندیدہ مقام بنا ہوا ہے۔لیک ویو پارک کے نام سے ظاہر ہے کہ یہ راول ڈیم کی جھیل کے قریب واقع ہے۔ اس پارک میں سیاحوں کی دلچسپی کیلئے بہت سے حیرت انگیز مناظر موجود ہیں۔
اسلام آباد میں یوں تو گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران وفاقی حکومت نے کئی پارکوں کو توجہ دیکر ہریالی اور رونق بخشی ہے ، مگر ان تمام پارکوں میں سے لیک ویو پارک سیاحوں کیلئے سب سے زیادہ پسندیدہ سیاحتی مقام ہے اور یہ پارک موسم بہار میں اسلام آباد آنیوالے سیاحوں کیلئے مزید پرکشش بن جاتا ہے۔بہت سے سیاح اس پارک میں پکنک مناتے اور قدرت کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔
لیک ویو پارک ٹورسٹ فیملیز کی پسندیدہ جگہ ہے ،یہاں آنیوالی فیملیز اور سیاحوں کیلئے کھانے پینے، ریفریشمنٹ کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے، لہٰذا اگر آپ بھی عیدالفطر کے موقع پر کسی اچھے سیاحتی مقام کی تلاش کر رہے ہیں، جس میں دیکھنے کیلئے بہت ساری خوبصورت جگہیں ہوں، تو اس حوالے سے اسلام آباد بہترین آپشن ہے، کیونکہ یہاں لیک ویو پارک کے ساتھ شکر پڑیاں، پاکستان مونومنٹ، فیصل مسجد سمیت کئی ٹورسٹ سپاٹس موجود ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔