اسلام آباد: نجی سکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا

0
73

وفاقی دارالحکومت کے طلبا و طالبات کی موجیں، اسلام آباد میں نجی سکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا۔
پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (PEIRA) نے وفاقی دارالحکومت کے نجی سکولوں اور کالجوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی ادارے آج 21 دسمبر 2024 سے 5 جنوری 2025 تک بند رہیں گے۔ تعلیمی ادارے 6 جنوری 2025 سے دوبارہ کھلیں گے اور تعلیمی سرگرمیاں شروع کر دی جائیں گی۔

Leave a reply