اسلام آباد کی حدود میں سگی پھوپھو کا قیمتی پلاٹ دھوکہ دہی سے فروخت کرنے کا معاملہ
پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق ملزم فیضان شکور کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت, عدالت نے ملزم فیضان شکور کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج کر دی۔
درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت سول جج محمد نوید خان نے کی، پاور آف اٹارنی فیصل آباد میں تیار ہوتی ہے اور فیضان کو اٹارنی بنایا جاتا ہے، میرے موکل پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں ، اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا کہ یہ کیس سنے۔
جو دو ناقابل ضمانت دفعات لگائی گئی ہیں ان کا ملزم پر اطلاق نہیں ہوتا۔ ملزم ہر سٹیج پر عدالت کو چیٹ کرتا رہا ،اس سے قبل فیصل آباد میں بھی ایک دعویٰ دائر کیا گیا، ملزم نے جائیداد میں حصہ لینے کے لیے والدہ کو بھی بہن بنا کر ظاہر کیا ۔
جائیداد کی لالچ میں ملزم نے والدہ کو بہن بنا ڈالا ،ملزم نے فیصل آباد میں بھی دھوکہ دہی سے مدعی مقدمہ کو وراثت سے نکال دیا ،وراثت میں خواتین کو حصہ نہ دینے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے متعد فیصلے موجود ہی۔
ملزم عدالت سے کسی بھی رعایت کا مستحق نہیں ہے درخواست ضمانت قابل سماعت ہی نہیں ، نادرا کی رپورٹ کے مطابق اٹارٹی پر موجود دستخط جعلی ہیں۔ ملزم پر جعلی پاؤر آف اٹارنی بنا کر پلاٹ فروخت کرنے کا الزام ہے، ملزم نے چچا زاد بھائیوں سے مل کر غزالہ نوید کا حصہ ہڑپ لیا تھا۔ ملزم فیضان شکور رشتے میں غزالہ نوید کا بھتیجا ہے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔