اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ 3 دن میں روٹی کی قیمت کم کرنے کا حکم
(پاکستان ٹوڈے) اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ نے بعد ڈپٹی کمشنر اور نان بائیوں کے نمائندوں کو 3 دن میں روٹی کی قیمت کے تعین کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے روٹی کی قیمتوں سے متعلق درخواست پر سماعت کی جس دوران اسٹیٹ کونسل کے نمائندے نے مؤقف اپنایا کہ پہلے گندم کا بحران ہوتا تھا اس بار گندم کی پیداوار بہت زیادہ ہو ئی ہے، آٹے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہو چکی ہے لہٰذا قیمتیں اسی لیے کم کی ہیں ۔
دوران سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ تندور والے جون جولائی میں دہکتی آگ میں جا کر روٹی لگاتے ہیں، عدالت کو ریڑھی لگانے والے غریب کا مفاد بھی دیکھنا ہے، روٹی کی قیمت امیر آدمی کا مسئلہ نہیں،ا نہیں تو روٹی کی قیمت ہی نہیں پتا۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے تندور ڈی سیل کرنے اور گرفتار لوگوں کی رہائی کی بھی ہدایت جاری کردی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیراعظم کاصدرمملکت کوٹیلیفون،خیریت دریافت کی
نومبر 2, 2024 -
یوگنڈا:بارشوں اورلینڈسلائیڈنگ سے9افرادہلاک،متعددمکان تباہ
نومبر 29, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔