اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلکس ہیلز کی عدم دستیابی پر وضاحت جاری کر دی

0
4

اسلام آباد یونائیٹڈ نےپاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)10کےبقیہ میچزمیں ایلکس ہیلز کی عدم دستیابی پر وضاحت جاری کر دی۔
اسلام آباد یونائٹیڈکےمطابق پی ایس ایل کے شیڈول میں تبدیلی کے باعث ایلکس ہیلز بقیہ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، ایلکس ہیلز 18 مئی کے بعد ذاتی مصروفیت کے باعث اسپین روانہ ہو گئے،ایلکس ہیلز اپنے قریبی دوست کی شادی میں شرکت کے لیے اسپین گئے۔
ترجمان اسلام آباد یونائٹیڈ کاکہناہےکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ایلکس ہیلز کے درمیان یہ بات معاہدے کے وقت طے ہو گئی تھی، ایلکس ہیلز ہمیشہ اسلام آباد یونائیٹڈ فیملی کا حصہ رہیں گے۔
ایلکس ہیلزکاکہناہےکہ اسلام آباد یونائیٹڈ میرے لیے فیملی کی طرح ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے کھیل کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے،اس سیزن ٹیم کا دوبارہ حصہ بننا بہترین تجربہ تھا،پلے آف کے لیے ٹیم کو نیک خواہشات، اسپین سے ٹیم کو سپورٹ کروں گا۔

Leave a reply