اسلام قبول کرنیوالے کورین گلوکار کا مسجد بنانے کا اعلان

0
99

پاکستان ٹوڈے: کوریا کی ہر گلی میں اذان کی آواز ہوگی۔ اسلام قبول کرنیوالےجنوبی کورین یوٹیوبر اور گلوکار کم داؤد کا مسجد بنانے کا اعلان۔

انسٹاگرام پر مسجد کی تعمیر کیلئے خریدی گئی زمین اور کاغذات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کم داؤد نے جنوبی کوریا میں مسجد کی تعمیر کا اعلان کردیا۔ شیئر کی گئی تصاویر میں کم داؤد کو ہاتھ میں مسجد کے کاغذات تھامے تو کہیں مسجد کیلئے خریدی گئی زمین پر ہاتھ پھیلائے سکون محسوس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

کم داؤد نے کیپشن میں لکھا ہے کہ بالآخر میں نے آپ کے تعاون سے مسجد کی تعمیر کے لیے زمین کا معاہدہ کرلیا ، یہ جگہ جلد مسجد میں تبدیل ہو جائے گی۔ کم داؤد نے لکھا ہےکہ جنوبی کوریا کے شہریوں کے لیے ایک مسجد اور ایک اسلامی پوڈ کاسٹ سٹوڈیو بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں، یقیناً یہ ایک بہت بڑا اقدام ہے۔

جس دوران بہت سی مشکلات بھی درپیش ہوں گی، لیکن مجھے یقین ہے کہ میں یہ کر سکتا ہوں۔ انہوں نے مزید لکھا ہےکہ ایک ایسا دن آئے گا جب کوریا کی ہر گلی خوبصورت اذان کی آواز سے بھر جائے گی، جس کیلئے میں اپنی پوری کوشش کروں گا۔

Leave a reply