اسماعیل ہنیہ نے اپنا پورا خاندان نچھاور کر دیا،حافظ نعیم
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نےکہاہےکہ سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ نےاپناپوراخاندان نچھاورکردیا۔
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم کاپریس کانفرنس کرتےہوئےکہناتھاکہ آج افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے افسوسناک واقعے سے ہمارے دل غمگین ہیں،اسرائیل نے دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ کو شہید کر دیا ،اسماعیل ہنیہ نے اپنا پورا خاندان نچھاور کر دیا۔ اسماعیل ہنیہ کے خاندان سے 70شہداء ہیں آج بزدل دشمن نے انہیں نشانہ بنایا ہے۔ آج پوری قوم اور جماعت اسلامی کی طرف سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ شہادت اس تحریک کو آگے بڑھائے گی۔ اگر اسرائیل اتنا ہی طاقت ور ہوتا تو اس نے شیخ یاسین کو کیوں شہید کیا تھا۔ جنوری میں لبنان میں بڑے رہنما کو شہید کیا، غزہ میں 92ہزار لوگوں کو شہید کیا گیا ،کیمپوں مساجد میں حملے ہو رہے ہیں۔
حافظ نعیم کامزیدکہناتھاکہ ایک اسماعیل ہنیہ کی شہادت لاکھوں اسماعیل ہنیہ پیدا کریگی ،اسماعیل ہنیہ نے اپیل کی تھی تین اگست کو یوم اسیران منائینگے، 3اگست کو یوم اسیران فلسطین منایا جائیگا ،لیاقت روڈ پر مغرب کے بعد اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کرینگے ،ہم کچھ نہیں کر سکتے لیکن فلسطینیوں کو پیغام پہنچا سکتے ہیں کہ ہمارے دل آپکے لئےدھڑکتے ہیں ،امریکااسرائیل کو فل سپورٹ کر رہا ہے پوری دہشتگردی کی سپورٹ امریکا کر رہا ہے ،اسرائیل کو مغربی طاقتوں کی سرپرستی حاصل ہے۔
امیرجماعت اسلامی کاگفتگوجاری رکھتےہوئےکہناتھاکہ مسلم حکمران خاموشی اختیار کرکے اسرائیل کو طاقت فراہم کر رہے ہیں، مسلم حکمرانوں کی خاموشی اسرائیل کی طاقت ہے 7اکتوبر کو اسرائیل ہار چکا ہے ،اب وہ عام انسانوں پر حملے کر رہا ہے،حکومت پاکستان کو اپنا رول پلے کرنا چاہیے پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے پاکستان کلمے کی بنیاد پر بنا ہے1940کو قرار داد پاکستان کے حق میں پیش کی گئی ،دوسری فلسطین کے حق میں تھی،اسلامی ملکوں کی فوجوں کو جوڑا جائے انکی فوجوں سربراہ کوبلانا چاہیے ۔
ان کامزیدکہناتھاکہ دھرناگاہ میں سارے مطالبات موجود ہیں یہ دھرنا بھی جاری ہے آج کے دھرنے میں مارچ کرتے ہوئے لیاقت روڈ جائینگے، وہاں غائبانہ نمازہ جنازہ ادا کرینگے کراچی،خیبر سے لیکر چترال پورے ملک میں غائبانہ نمازہ جنازہ ادا کی جائے۔
وفاقی کابینہ کااجلاس طلب،6نکاتی ایجنڈاجاری
دسمبر 23, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
صنم جاویدکوعدالت سےریلیف مل گیا
جولائی 15, 2024 -
پپیتے کے بیج کتنے قیمتی؟ جانیے اس رپورٹ میں
اپریل 20, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔