ایران میں اسرائیلی حملےکےنتیجےمیں حماس کےسیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی اپنےمحافظ سمیت شہادت پرحماس کاردعمل آگیا۔
حماس رہنماؤں کا ردعمل:
اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر حماس رہنما موسیٰ ابو مرزوق نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کا قتل ایک بزدلانہ فعل ہے جس کی سزا دی جائے گی، یہ ایک سنگین واقعہ ہے،اسماعیل ہنیہ کے قتل سے اسرائیل کو اس کے مقاصد حاصل نہیں ہوں گے۔
مزیدکہاکہ حماس کے سربراہ پر حملے کے ذمہ داران کو سزا دی جائے گی، اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر فلسطینی عوام، عرب عوام، امت مسلمہ اور دنیا بھر کے انصاف پسند عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
حماس رہنما سامی ابو زہری نے کہا کہ ہم بیت المقدس کو آزاد کرانے کے لیے کھلی جنگ لڑ رہے ہیں، بیت المقدس کیلئے ہر قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
پاپولرفرنٹ فارلبریشن آف فلسطین کے ترجمان مہر الطاہر نے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ نے فلسطین کاذکے لیے اپنا سب سے قیمتی مال دیا، فلسطینی اپنے مقصد کے لیے ہر عزیز اور قیمتی چیزپیش کرنےکو تیار ہیں۔
مہر الطاہر کامزید کہنا تھا کہ دشمن اسرائیل تمام سرخ لکیروں کو عبور کرگیا ہے، اسرائیل نے معاملات کو ایک جامع جنگ کی طرف دھکیل دیا ہے، شہید اسماعیل ہنیہ کا قتل امریکی مدد کے بغیر نہیں ہو سکتا تھا، مزاحمتی تنظیمیں جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہے، اسرائیلی حکومت ہنیہ کےقتل اورایرانی خودمختاری پرحملےکے گناہ پرپچھتائے گی۔
واضح رہےکہ اسرائیل نےحملہ ایران کےشہرتہران میں اس وقت کیاجب سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ ایرانی صدرکی تقریب حلف برداری میں شرکت کےلئے تہران میں موجودتھے،حملہ اسرائیلی وقت کےمطابق رات 2بجےکیاگیا۔
حماس اورایرانی سیکیورٹی ایجنسی نےتہران میں ہونےوالےحملےمیں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کردی اوراس حملےمیں سربراہ حماس کاایک محافظ بھی شہیدہوا۔
جاپان میں 26 ارب ڈالر مالیت کا خزانہ دریافت
جنوری 23, 2025دنیا کے14 ممالک سے گزرنے والی سب سے طویل سڑک
جنوری 23, 2025امریکی صدربننےکےبعدڈونلڈٹرمپ کےایگزیکٹوآرڈرچیلنج
جنوری 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔