اسٹیٹ بینک نےترسیلات زرکی تفصیلات جاری کردیں

0
23

اسٹیٹ بینک کی جانب سے ترسیلات زر کے حوالے سے تفصیلات جاری کردی گئیں۔
اسٹیٹ بینک کی تفصیلات کےمطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ستمبر 2024ء کے دوران 2.8 ارب ڈالر کی رقم آئی۔ اضافے کے لحاظ سے ترسیلات زر سال بسال بنیاد پر 29.0 فیصد بڑھ گئیں۔ مجموعی طور پر مالی سال24ء کی پہلی سہ ماہی میں 8.8 ارب ڈالر کی رقم آئی۔ترسیلات زر مالی سال 24ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 38.8 فیصد بڑھ گئیں۔
اسٹیٹ بینک کی تفصیلات میں کہاگیاکہ ستمبر 2024ء کے دوران ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب سے آئیں۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 681.3 ملین ڈالر بھیجےگئے۔ متحدہ عرب امارات سے 560.3 ملین ڈالر بھیجے گئے۔ برطانیہ 423.6 ملین ڈالر اور امریکہ سے 274.9 ملین ڈالر آئے۔

Leave a reply