اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا،شرح سود11 فیصدمقرر

0
19

اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی نے نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان کردیا۔شرح سود11فیصدمقررکردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی۔جس کےبعدشرح سود 12 سےکم ہوکر 11 فیصد پر آگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ(ایم پی سی) کےآج ہونےوالےاجلاس میں پالیسی ریٹ کو 100بی پی ایس کم کردیاگیاجس کےباعث شرح سودکو11فیصدکرنےکافیصلہ کیلاگیا،جو 6 مئی 2025ء سے مؤثر ہوگا۔
کمیٹی نے نوٹ کیا کہ مارچ اور اپریل میں بجلی کی سرکاری قیمتوں میں کٹوتی اور غذائی گرانی میں مسلسل کمی کے رجحان کے باعث مہنگائی تیزی سے کم ہوئی، قوزی مہنگائی (core inflation) بھی اپریل میں گھٹ گئی جو بنیادی طور پر طلب کے معتدل حالات کی وجہ سے سازگار اساسی اثر کی عکاسی کرتی ہے۔
مجموعی طور پر ایم پی سی کا تجزیہ یہ تھا کہ مہنگائی کا منظر نامہ پچھلے تخمینے کے مقابلے میں مزید بہتر ہوا ہے۔
ساتھ ہی کمیٹی کا نقطہ نظر یہ تھا کہ تجارتی ٹیرف کے حوالے سے بڑھی ہوئی عالمی غیریقینی کیفیت اور بین الاقوامی سیاسی حالات معیشت کے لیے چیلنجز کا سبب بن سکتے ہیں۔

Leave a reply