اسٹیٹ بینک کاشرح سود11فیصدبرقراررکھنےکااعلان

0
3

اسٹیٹ بینک نے2ماہ کےلئے شرح سود11فیصدپربرقراررکھنےکااعلان کیا ہے۔
کراچی میں گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمدکاپریس کانفرنس کرتےہوئےکہناتھاکہ شرح سودکو11فیصدپر برقراررکھاگیاہے،معاشی اشاریوں میں بہتری آئی ہے،زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ ہواہے،مہنگائی کی شرح اپریل میں کم ترین رہی، مہنگائی کی شرح اس وقت 7.2فیصدہے،رواں سال مئی اورجون میں مہنگائی کی شرح کچھ بڑھی ہے،بیس افیکٹ اورتوانائی کی قیمتوں کی وجہ سےمہنگائی آئندہ بھی کچھ بڑھےگی۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ایکسپورٹس 4فیصدبڑھی ہیں،توانائی کی قیمتوں میں آئندہ بھی اضافےکاامکان ہے، ورکرزترسیلات 8ارب ڈالربڑھی ہیں،ورکرزترسیلات کےسبب کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا،مالی سال 2022میں کرنٹ اکاؤنٹ قومی پیداوارکے4فیصدسے زائدتھا،ہم نےاپنےتمام قرض ادائیگیاں وقت پرکی ہیں،ہمارےزرمبادلہ ذخائر26ارب ادائیگیوں کےبعد5ارب ڈالر بڑھے ہیں،ملکی امپورٹ اوردیگرزرمبادلہ ضرورت کوپوراکیاہے۔
گورنراسٹیٹ بینک کاکہناتھاکہ مالی سال2025میں معاشی نمو2.7فیصدرہی ،زرعی شعبےکی نمو0.6فیصد خاصی کم رہی ،معاشی سرگرمیاں بڑھنےسےپٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں اضافہ ہوا،رواں مالی سال میں زرعی شعبہ بہترہونے سےشرح نموبڑھےگی،مہنگائی کی شرح رواں مالی سال5سے7فیصد رہےگی، کچھ مہینےمہنگائی کی شرح7فیصدسےزیادہ رہ سکتی ہے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قومی پیداوارکے صفرسے ایک فیصدرہےگا،حکومت بھی ڈیجیٹل اثاثوں پرکام کررہی ہے۔
جمیل احمدکامزیدکہناتھاکہ گولڈاسمگلنگ کےسدباب کےلئےحکومتی لیول پراجلاس ہوگا،قانون نافذکرنے والےادارےڈالراسمگلنگ سےمتعلق کارروائیاں کریں گے،اوپن مارکیٹ میں غیرقانونی سرگرمیوں کور وکنےکےلئےکام ہوا،پائیدار نموپر توجہ ہے،سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی پرکام کررہےہیں،جلدپائلٹ دیں گے، حکومت بھی ڈیجیٹل اثاثوں پرکام کررہی ہے،معاشی نموبڑھنی چاہیے،برآمدات بڑھانےکی ضرورت ہے،زرعی فنانسنگ بڑھانےکامنصوبہ بن رہاہے۔

Leave a reply