اسٹیٹ بینک کو نئی کرنسی جاری کرنے میں کتنا وقت درکار ہو گا؟تفصیلات سامنے آ گئیں

اسٹیٹ بینک کو نئی کرنسی جاری کرنے میں کتنا وقت درکار ہو گا؟
0
157

پاکستان ٹوڈے: اسٹیٹ بینک کو نئی کرنسی جاری کرنے میں کتنا وقت درکار ہو گا؟ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کہا نئی کرنسی کا مقصد نوٹ کی آفادیت کو برقرار رکھنا ہے، 2005 میں نئی کرنسی جاری کی تھی جس کا عمل تین سال تک جاری رہا۔سلیم اللہ کا کہنا تھا پہلا نوٹ جاری کرنے میں تقریبا دو سال لگیں گے، یہ ایک طویل عمل ہے، نئی کرنسی کی چھپائی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہا کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کیلئے عوام سے بھی ان کی تجاویز مانگی ہیں، ہر ڈینومینیشن کے لیے تین انعامات ہیں، کل سات ڈینومینیشن ہیں اس حساب سے 21 انعامات ہیں پہلا انعام 10 لاکھ روپے، دوسرا انعام 5 لاکھ روپے اور تیسرا انعام 3 لاکھ روپے ہے۔

Leave a reply