اصل سوال موجودہ نظام کےتحت سویلینزکاکورٹ مارشل ہوسکتایانہیں؟جسٹس جمال

0
14

سویلینزکےملٹری ٹرائل کےکیس میں جسٹس جمال مندوخیل نےریمارکس دئیےکہ اصل سوال موجودہ نظام کےتحت سویلینزکاکورٹ مارشل ہوسکتایانہیں؟
فوجی عدالتوں میں سویلینزکےٹرائل کےخلاف انٹراکورٹ اپیل پرجسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نےسماعت کی۔ سزا یافتہ ملزم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔
سلمان اکرم راجہ کےدلائل:
سلمان اکرم راجہ نےکہاکہ بینچ کی جانب سےبھارت میں کورٹ مارشل کیخلاف اپیل کاحق دینےکاسوال ہواتھا،برطانیہ میں کورٹ مارشل فوجی افسرنہیں ،ہائیکورٹ طرزپرتعینات ججزکرتےہیں۔
جسٹس امین الدین خان نےریمارکس دئیےکہ ہم نےاپناقانون دیکھنا ہے برطانیہ کانہیں ،یہ غیرضروری بحث آپ وقت ضائع کررہےہیں۔
جسٹس مسرت ہلالی نےکہاکہ زیرسماعت اپیلوں میں کالعدم شدہ دفعات بحالی کی استدعاکی گئی ہے۔قانون کی شقوں کاجائزہ لیناہےتوعالمی قوانین کوبھی دیکھناہوگا۔
جسٹس جمال مندوخیل نےکہاکہ اصل سوال موجودہ نظام کےتحت سویلینزکاکورٹ مارشل ہوسکتایانہیں؟
سلمان اکرم راجہ نےجواب میں کہاکہ سویلینزکاکورٹ مارشل کسی صورت میں بھی ممکن نہیں۔
جسٹس محمدعلی مظہر نےریمارکس دیتےہوئےکہاکہ برطانوی قانون تووہاں کی فوج کےڈسپلن سےمتعلق ہے،موجودہ کیس میں توجرم عام شہریوں نےکیا،وہ اس پرکیسےاپلائی ہوسکتا؟
سلمان اکرم راجہ نےکہاکہ برطانوی قانون کی مثال ٹرائل کےآزاداورشفاف ہونےکےتناظرمیں دی تھی۔
جسٹس مسرت ہلالی نےکہاکہ 9مئی کوحدکردی گئی اب آپ کوبنیادی حقوق یادآگئے۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نےکہاکہ آرٹیکل184/3کومحدودنہیں کیاجاسکتا،ملزمان کاآزادعدالت اورفیئرٹرائل کاحق ہے۔
جسٹس امین الدین خان نےکہاکہ فیئرٹرائل کےلئےآپ کوآرٹیکل آٹھ تین سےنکلناہوگا۔
سلمان اکرم راجہ نےکہاکہ آرمی سےمتعلق قانون سازی 2015اور پھر2017میں ہوئی،اےپی ایس والےآج بھی انصاف کےلئے بھٹک رہےہیں۔
جسٹس مسرت ہلالی نےکہاکہ آرمی پبلک سکول کےکچھ مجرمان کوپھانسی ہوگئی تھی۔
جسٹس امین الدین نےریمارکس دئیےکہ ایک جرم سرزدہوتوسزاایک ہوگی،یہ کیسےہوگا ایک ملٹری ٹرائل ہواوردوسراملزم اس سےالگ کردیاجائے۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نےکہاکہ الزام لگاکرفیئرٹرائل سےمحروم کردینایہ بنیادی حقوق کامعاملہ ہے،مجھےایک بہت بڑاکریمینل بنادیاگیاہے۔
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پرمزید سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی گئی، سلمان اکرم راجہ منگل کو بھی دلائل جاری رکھیں گے۔

Leave a reply