اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد اعظم سواتی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا، کیس کی سماعت ڈیوٹی جج رخشندہ شاہین نے کی۔
اعظم سواتی نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کر دی۔ اعظم سواتی وکیل علی بحاری کے ہمراہ سپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں پیش، عدالت نے اعظم سواتی کی عبوری ضمانت 20 اپریل تک منظور کر لی۔
مزید پڑھیے اعظم سواتی کی میڈیا سے گفتگو
پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی اور عمران خان کی قیادت کے بغیر یہ ملک تباہی اور شعلوں سے نہیں بچ سکتا، یہ ملک آزاد ہو گا۔ آزادی بڑی نعمت ہے۔
لیکن جس میں عدل کا نظام ہی ٹوٹ جائے، ہمارے اپنے بچے ججز کے بیڈروم تک پہنچ جائیں، اس ملک کو تباہی سے کوئی نہیں بچا سکتا ہے، اس ملک حل اب صرف عمران خان ہے۔
سابق چیف جسٹس بندیال کو ایڈ یو پیغام بھیجا گیا، ڈرو اس وقت سے بندیاں صاحب جب سے شعلے ہر چھوٹے بڑے جج کے گھر تک پہنچیں گیے۔
آج ندامت ہورہی ہے جو کچھ کہا تھا سچ کہا تھا۔ سر شرم سے جھک رہا ہے میرا ہستا بستہ پاکستان 76سال کی عمر میں کیسے تباہ ہورہا ہے ، اللہ کرے ہم اس ملک کو بچانے کے لیے عدل و انصاف کا نظام دیں ،جج اور وکیل کو آزادی دیں کیونکہ میرے ملک کا مستقبل انکی آزادی سے جڑا ہوا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سانگھڑ میں خسرے سے دو بچے جاں بحق
مارچ 1, 2024 -
ناران کو سیاحوں کیلئے طویل بندش کے بعد کھول دیا گیا
مئی 18, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔