اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات موخر کر دیے

0
20

طلبا و طالبات کی موجیں، کراچی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات موخر کر دیے ۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 28 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات موخر کر دیے ہیں ۔
بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اب انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 5 مئی سے شروع ہوں گے، امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی 2 وجوہات ہیں۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ایک وجہ خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے امتحانات 2024 کے سائنس، پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے تمام طلبا کو ریاضی، کیمسٹری اور فزکس کے پرچوں میں گریس مارکس دینے کا عمل جاری ہے۔
دوسری وجہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے کچھ مراکز میں میٹرک کے جاری امتحانات ہیں، اعلامیہ میں طلبہ اور والدین سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں۔

Leave a reply