افغانستان کاٹرائی سیریز کھیلنےسےانکار: پی سی بی نے نئی ٹیم سے رابطہ کرلیا

0
4

افغانستان کےٹرائی سیریز کھیلنےسےانکارپرپاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے نئی ٹیم سے رابطہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق افغانستان کےانکارپرپاکستان کرکٹ بورڈ نےمتبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد اب ٹرائی نیشن سیریز پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزرواں سال نومبرمیں 17 سے 29 نومبر تک پاکستان میں شیڈول ہے،تاہم اب نئے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔
واضح رہےکہ حال ہی پاکستان افغانستان کےدرمیان کشیدگی کےباعث افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

Leave a reply