افغان باشندوں کی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار سے متجاوز

0
77

اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک پاکستان چھوڑنیوالے افغان باشندوں کی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار سے متجاوز کر گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 3 اپریل 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 359 ہو گئی ہے جبکہ افغان باشندوں کی واپسی کا یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔

24 مارچ سے 3 اپریل تک 6667 افغان شہریوں میں 2345 مرد، 1425 خواتین اور 2897 بچے اپنے ملک چلے گئے اور 230 گاڑیوں میں 254 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

Leave a reply