افغان شہریوں کوواپس نہ بھجوانےکاکیس،عدالت نےحکم امتناع کی استدعامسترد کر دی

0
3

کارڈہولڈرافغان شہریوں کوواپس نہ بھجوانےکےکیس میں عدالت نےحکم امتناع کی استدعا مستردکردی۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس انعام امین مہناس نےکارڈہولڈرافغان شہریوں کوواپس نہ بھجوانےکےکیس کی سماعت کی۔
اسلام آبادہائیکورٹ نےافغان مہاجرین کےانخلاپرحکم امتناع کی استدعا مسترد کردی۔
جسٹس انعام امین منہاس نےریمارکس دئیےکہ حکومتی پالیسی ہے30جون تک افغانیوں کووطن واپس جانا ہے،حکومت کی پالیسی میں عدالت مداخلت نہیں کرے گی،حکومت کہہ رہی ہےہم نےمہاجرین کاکنٹریکٹ سائن نہیں کیا،30جون کے بعدکوئی پروٹیکشن نہیں دی جاسکتی۔
بعدازاں اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس انعام امین نےدرخواست پرسماعت ملتوی کردی۔

Leave a reply