اللہ تعالیٰ سے دعا ہے نیا سال ملک کیلئے کامیابیوں کا سال ہو، صدر مملکت
صدرمملکت آصف علی زرداری نےکہاہےکہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے نیا سال ملک کیلئے کامیابیوں کا سال ہو۔
سال نوپرصدرمملکت آصف علی زرداری کااپنےپیغام میں کہناتھاکہ نئےسال کے آغازپرپاکستانی قوم اورعالمی برادری کومبارکبادپیش کرتاہوں ، دعا ہے کہ نیا سال پاکستان قوم کیلئے امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی لیکر آئے، اُمید کرتا ہوں کہ نیا سال ترقی و خوشحالی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کا سال ہوگا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بحثیت قوم گزشتہ سال کی کامیابیوں اور ناکامیوں کا جائزہ لینے اور ماضی سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے غریب طبقے کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے یکجہتی، نظم و ضبط، مسلسل محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنا ہوگا، پاکستان کے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرکے اُن کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔
بعدازاں صدر مملکت آصف علی زرداری نےملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
شاہ محمودقریشی اڈیالہ جیل سےلاہورمنتقل
جولائی 8, 2024 -
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا : محکمہ موسمیات
مارچ 22, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔