الوداع2024:خوش آمدید2025،پاکستان نئےعزم کیساتھ نئےسال میں داخل

0
24

پاکستان نےتلخ یادوں کےساتھ سال 2024کوالوداع کہااورایک نئی امیدوعزم کےساتھ نئےسال کوخوش آمدیدکہاہے۔
دنیاکےمختلف ممالک کی طرح رات 12بجتےہی پاکستان میں بھی نئےسال کاآغازہوگیا،سال2025کاجشن منانےکےلئے لوگ سڑکوں پرنکل آئے شہریوں نےسال نو کاخوب جشن منایاجبکہ ملک کےمختلف شہروں میں آتشبازی کی گئی۔
پاکستانی عوام کوامیدہےکہ نیاسال شہریوں اورملک کےلئے بہترہوگا جس میں ترقی کی نئی منازل کو حاصل کیا جائے گا۔
سال نو کےجشن کےلئے لاہورسمیت ملک کےمختلف شہروں آتشبازی کے مظاہرےکےعلاوہ میوزیکل پروگرامزکابھی باقاعدہ اہتمام کیاگیا۔نئےسال کےجشن اورعالمی ریکارڈبنانےکےلئے گورنرہاؤس کراچی میں آتش بازی کاانعقادکیاگیاجس سےشہری خوب لطف اندوزہوئے۔
سال نواورسیکیورٹی انتظامات:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےنئےسال سےمتعلق فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کرتےہوئےعوام کےجان ومال کاتحفظ یقینی بنانےکیلئےسیکیورٹی مزیدسخت کرنےکاحکم دیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت تمام صوبوں میں سیکیورٹی کوہائی الرٹ رکھاگیا،ون ویلنگ اورہوائی فائرنگ کرنےوالوں کےخلاف بلاامتیازکارروائی کی گئی۔

Leave a reply