الیکشن ایکٹ کی دوسری ترمیم کاگزٹ نوٹیفکیشن جاری

0
70

الیکشن ایکٹ کی دوسری ترمیم مجریہ2024کاگزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
صدر مملکت کے دستخطوں کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ، صدر مملکت نے جمعرات کو الیکشن ایکٹ کی دوسری ترمیم مجریہ 2024ء پر دستخط کیے تھے ۔
صدر کی توثیق کے بعد الیکشن ایکٹ 2024 قانون کا درجہ حاصل کرچکاہے، گزٹ نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی یہ قانون نافذالعمل ہو گیا ہے۔گزٹ نوٹیفکیشن کی کاپیاں تمام متعلقہ اداروں کو بھجوا دی گئی ہیں۔
واضح رہےکہ چندروزقبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین رانا ارادت حسین خان کی زیر صدارت ہواتھا جس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے علی محمد خان کی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کے ساتھ بار بار جھڑپ ہوتی رہی۔
بل کے محرک بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ کوئی بھی امید وار اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ پارٹی وابستگی کا ڈائیکلریشن دیتا ہے اور اگر ایسا نہیں کرتا تو اسے پارٹی کا انتخابی نشان الاٹ نہیں ہوتا وہ آزاد تصور ہوگا ،ہم ترمیم لارہے ہیں کہ اگر امید وار کامیاب ہونے کے بعد تین دن کے اندر کوئی پارٹی جوائن نہیں کرتا تو وہ آزاد ہی تصور ہوگا۔
ان کامزیدکہناتھاکہ اگر وہ ایک پارٹی جوائن کرلیتا ہے تو دوسری نہیں کر سکتا ۔یہ عمل ناقابل تنسیخ ہوگا اور کوئی بھی عدالتی فیصلہ اس پر اثر انداز نہیں ہوگا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین اور قانون بہت واضح ہے ،مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ ہو یا آزاد کامیاب امید وار کا پارٹی جوائن کرنا ،الیکشن ایکٹ اور الیکشن قواعدمیں ہر چیز کی وضاحت کردی گئی ہے ۔
یادرہےکہ چندروزپہلےقومی اسمبلی میں بل کوپاس کرلیاگیاتھااس کےبعدسینیٹ میں بھی بل کومنظورکرلیاگیاتھا۔جمعرات کوصدرمملکت نےبل پردستخط کیےتھےجس کےبعدبل باقاعدہ قانون بن چکاہے۔صدرکےدستخط کےبعدسینیٹ سیکرٹریٹ نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Leave a reply