الیکشن کمیشن ان ایکشن:عمرایوب سمیت 9ارکان اسمبلی وسینیٹرزکونااہل قراردیدیا

0
6

الیکشن کمیشن ان ایکشن،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب اورشبلی فراز سمیت 9ارکان اسمبلی وسینیٹرزکونااہل قراردےدیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کےمطابق الیکشن کمیشن نےشبلی فرازاورقائدحزب اختلاف عمرایوب کونااہل کردیا،الیکشن کمیشن نے9ارکان اسمبلی اورسینیٹرزکونااہل قراردےدیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کاکہناہےکہ نااہل ہونےوالوں میں رائےحیدرعلی،صاحبزادہ حامدرضاشامل ،جبکہ رائےحسن نوازاورزرتاج گل بھی شامل ہیں۔ارکان پنجاب اسمبلی انصراقبال ،جنید افضل ،رائے محمد مرتضیٰ اقبال کو بھی نااہل قراردےدیاگیا۔
نااہل ہونےوالوں میں5ارکان قومی اسمبلی شامل ہیں،الیکشن کمیشن نےنااہل ہونےوالےارکان اسمبلی کی نشستیں خالی قراردےدیں،الیکشن کمیشن نے9مئی مقدمات میں سزائیں ہونےپران ارکان کوڈی نوٹیفائی کیا۔
واضح رہےکہ چندروزقبل فیصل آبادکی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے9مئی کےدومقدمات کا فیصلہ سنایا،عدالت نےحساس ادارےکےحملہ کیس میں185میں سے108 ملزمان  کو سزا سنائی، عدالت  نے عمرایوب ،شبلی فراز،زرتاج گل کو10،10سال قیدکی سزاسنائی،جبکہ ایم این اےصاحب زادہ حامد رضا کوبھی 10سال قیدکی سزاسنائی گئی اورعدالت نےجنیدافضل ساہی کو3سال کی سزاسنائی۔

Leave a reply