الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے، نوٹیفکیشن جاری

0
44

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں افسران  کے تقررو تبادلے کردئیے گئے، نوٹیفکیشن  جاری  کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں افسران کی اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کےمطابق الیکشن کمیشن نے ڈائریکٹر ایڈمن محمد سجاد کو ریجنل الیکشن کمشنر حیدر آباد تعینات کردیا ،ریجنل الیکشن کمشنر حیدر آباد اظہر حسین تانوری ڈائریکٹر ایڈمن سندھ تعینات ،ضلع الیکشن کمشنر حیدر آباد پرویز احمد کلہوڑو کو ضلعی الیکشن کمشنر بونیر تعینات کردیا۔ضلع الیکشن کمشنر سانگھڑ شاہنواز بروہی ضلعی الیکشن کمشنر شرقی کراچی تعینات، ضلع الیکشن کمشنر شرقی محمد عمران کو ضلعی الیکشن کمشنر تھرپارکر تعینات کردیا۔
الیکشن کمیشن کےنوٹیفکیشن کےمطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد زین العابدین ضلعی الیکشن کمشنر ہری پور تعینات ،ضلع الیکشن کمشنر ہری پور احمد جنید واحدی کوڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد تعینات کردیاگیا،الیکشن افسر مٹیاری محمد تنویر کو الیکشن افسر لاڑکانہ تعینات کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے افسران کی تقرریوں اور تبادلہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

Leave a reply