الیکشن کمیشن میں تعیناتیاں،پی ٹی آئی نےمجوزہ ناموں کی تیاری پرکام شروع کردیا

چیف الیکشن کمشنراور2ممبران کی تعیناتی کےلئے پی ٹی آئی نےمجوزہ ناموں کی تیاری پرکام شروع کردیا۔
ذرائع کےمطابق چیف الیکشن کمشنراورسندھ بلوچستان کےممبران کےناموں پرمشاورت کی جاری ہے،پی ٹی آئی نےاسٹیک ہولڈرزاورمتعلقہ صوبوں کی تنظیموں سےنام مانگےہیں۔
ذرائع کاکہناہےکہ ناموں کی فہرست کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی دینگے،سابق بیورکریٹس،سابق ججزاورٹیکنوکریٹس کےناموں پرغورجاری ہے،پی ٹی آئی مجوزہ ناموں پراپوزیشن جماعتوں سےمشاورت کریگی،پی ٹی آئی جےیوآئی سےبھی مجوزہ ناموں پرمشاورت کریگی۔
واضح رہےکہ پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے دیگر دو ارکان نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی کی مدت ملازت26جنوری کوختم ہوگئی ہے،مگر آئین کے آرٹیکل 215 (1) میں حالیہ ترمیم کے تحت یہ تینوں اراکین اپنی خدمات جاری رکھیں گے جب تک کہ ان کے متبادل کی تقرری نہ ہوجائے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سنگاپور کے ایئرپورٹ پر پاسپورٹ کلیئرنس کا اصول ختم
اکتوبر 26, 2024 -
طلباکی موجیں ختم، تعلیمی ادارے اب ہفتے کو بھی کھلیں گے
دسمبر 2, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔