الیکشن کمیشن میں کیس فائل کرنیوالوں نےپارٹی انتخاب لڑاہی نہیں،بیرسٹرگوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرنےکہاہےکہ الیکشن کمیشن میں کیس انہوں نےفائل کیاجنہوں نے پارٹی انتخاب لڑاہی نہیں۔
اسلام آبادمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آئین وقانون کےمطابق انٹراپارٹی الیکشن کرائے،الیکشن کمیشن نےہمیں ایک نوٹس جاری کرکےآئینی وقانونی سوال اٹھائے،ہم نےالیکشن کمیشن کےآئینی وقانونی سوالوں کاجواب دےدیاتھا،ابھی تک الیکشن کمیشن کی طرف سےہمیں سرٹیفکیٹ نہیں ملا۔الیکشن کمیشن میں کیس انہوں نےفائل کیاجنہوں نےپارٹی الیکشن لڑاہی نہیں۔
بیرسٹرگوہرکامزیدکہناتھاکہ امیدہےالیکشن کمیشن سےہمیں پارٹی کاسرٹیفکیٹ ملےگا،پارٹی سرٹیفکیٹ ہماراآئینی وقانونی حق ہے،امیدہےالیکشن کمیشن کی اگلی سماعت کےبعدسرٹیفکیٹ مل جائیگا،پارٹی کےمرکزی دفترپرچھاپےکےدوران ایف آئی اےدستاویزساتھ لےگئی تھی،عدالت میں درخواست کی کہ ہمیں پارٹی کی دستاویزواپس دی جائیں،امیدہےپارٹی دفترسےلی گئیں دستاویزبھی ہمیں واپس مل جائیں گی۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ آئین میں لکھاہےپارلیمنٹری کمیٹی بنےگی جس میں چیف الیکشن کمشنرکےنام جائیں گے،عمرایوب نےسپیکراورشبلی فرازنےچیئرمین سینیٹ کوپارلیمانی کمیٹی کیلئےخط لکھا،امیدہےچیف الیکشن کمشنر اورممبرالیکشن کمیشن کاعمل جلد مکمل ہوگا،آئین میں ہےچیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ ہوجائےتونئےچیف الیکشن کمشنرتک کام کرےگا،اپوزیشن اورحکومت نےتین تین نام کمیٹی میں بھیجنےہیں،ہم چاہتےہیں کمیٹی بن جائےاورہم اپنےتین نام بھجیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کامزیدکہناتھاکہ26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج ہوچکی ہے ،امید ہے جلد26 ویں آئینی ترمیم سےمتعلق درخواست پربینچ بنے گا۔
ہم پاکستان کوعظیم ملک بنائیں گے،وزیراعظم شہبازشریف
فروری 23, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
گوادرمیں سیلابی صورتحال.نامزد وزیراعظم کا نوٹس
فروری 28, 2024 -
حکومت،اپوزیشن مذاکرات،پی ٹی آئی نے2مطالبات پیش کردئیے
جنوری 2, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔