الیکشن کمیشن نےضمنی انتخابات کاشیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے3قومی اوردوصوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کاشیڈول جاری کردیا۔
سیلاب کےباعث متاثرہ حلقوں میں انتخابات ملتوی کیےگئےتھے،فیصل آباداورساہیوال کےپانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔
الیکشن کمیشن شیڈول کےمطابق این اے96،این اے104،این اے143 ،پی پی 98اورپی پی 203میں پولنگ ہوگی،ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کیخلاف اپیلوں کی آخری تاریخ24اکتوبرمقررکی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کےشیڈول میں کہاگیاکہ ایپلٹ ٹربیونل اپیلوں کےفیصلے 31 اکتوبر تک کرےگا،امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست یکم نومبرکوشائع کی جائےگی، امیدواروں کی دستبرداری کی آخری تاریخ3 نومبر مقرر کی گئی ہےجبکہ انتخابی نشانات الاٹ کرنےکی تاریخ4نومبرمقرر ہے،ضمنی انتخابات میں پولنگ 23نومبرکوہوگی،الیکشن ایکٹ2017کےتحت شیڈول جاری کیاگیا۔