الیکشن کمیشن نےعمرایوب کی خالی نشست پرضمنی انتخاب کاشیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن نےعمرایوب کی خالی نشست این اے18ہری پورمیں ضمنی انتخاب کاشیڈول جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کےشیڈول کےمطابق این اے18ہری پورمیں ضمنی انتخاب 23نومبرکوہوں گے،کاغذات نامزدگی 15سے17اکتوبرتک جمع کرائےجاسکیں گے،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال22اکتوبرکوہوگی۔
الیکشن کمیشن کےشیڈول میں کہاگیاکہ تین نومبرکوکاغذات نامزدگی پراپیلیں نمٹائی جائیں گی،4نومبر کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری ہوگی، امیدوار 5نومبرکوکاغذات واپس لےسکیں گے، 6نومبر کوانتخابی نشان الاٹ کئےجائیں گے۔















