الیکشن کمیشن نےپی پی73سرگودھامیں ضمنی انتخاب کاشیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن نےپی پی73سرگودھامیں ضمنی انتخاب کاشیڈول جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کےجاری کردہ شیڈول کےمطابق پی پی73سرگودھامیں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ5 اکتوبر کوہوگی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کےمطابق امیدواریکم سے3ستمبرتک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے،8ستمبر کوکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاعمل مکمل ہوگا، امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست15ستمبرکوجاری کی جائےگی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کاکہناہےکہ کاغذات نامزدگی واپس لینےکی آخری تاریخ 16ستمبرہے،امیدواروں کوانتخابی نشان 17ستمبرکوالاٹ ہوں گے۔پی پی 73سرگودھاکےضمنی انتخاب کیلئےآراوزکی تقرری بھی کردی گئی۔
واضح رہےکہ یہ نشست محمدانصراقبال کےنااہلی کےباعث خالی ہوتی تھی۔