الیکشن کمیشن کاپنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبرکےآخری ہفتےمیں کروانے کا فیصلہ

0
11

الیکشن کمیشن آف پاکستان نےپنجاب میں بلدیاتی انتخابات رواں سال دسمبر کے آخری ہفتےمیں کروانے کا فیصلہ سنادیا۔
الیکشن کمیشن نے6صفحات پرمشتمل محفوظ فیصلہ سنایا،جس میں کہاگیاکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات موجودہ قوانین کےتحت کرائےجائیں گے،الیکشن کمیشن 2022 کے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائےگا۔
فیصلےمیں کہاگیاکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئےکل سےحلقہ بندیوں کا آغاز کیاجائے،بلدیاتی انتخابات کیلئےحلقہ بندیاں دوماہ کےاندرمکمل ہونی چاہئیں، حلقہ بندیوں کےبعدالیکشن شیڈول کااعلان کیاجائیگا، عوامی نمائندگی کےنظام میں تاخیربرداشت نہیں کی جائےگی۔
فیصلےمیں مزیدکہاگیاکہ سپریم کورٹ کےفیصلوں کی روشنی میں بلدیاتی انتخابات مؤخرنہیں کیے جاسکتے ،آئین کی خلاف ورزی برداشت نہیں ہوگی۔

Leave a reply