پاکستان ٹوڈے : الیکٹرک کاروں کی بیٹریوں کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔
سائنسدانوں نے ایک نیا عمل دریافت کر لیا، جس سے اگلی جنریشن کی ری چارج ہونیوالی بیٹریاں باآسانی سُپر چارج کی جاسکیں گی۔ یہ بیٹریاں الیکٹرک گاڑیوں کی رینج دُگنی سے زیادہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
یہ تحقیق روایتی لیتھیئم آئن بیٹریوں کو (جو سمارٹ فون سے لیکر برقی گاڑیوں تک ہر چیز میں موجود ہوتی ہیں) سولِڈ سٹیٹ سوڈیم بیٹریوں سے بدلنے میں مدد دیں گی ،جو سستی اور محفوظ دونوں ہوں گی۔سولڈسٹیٹ سوڈیم بیٹریاں ایسے میٹریل سے بنائی جاتی ہیں، جو لیتھیئم آئن بیٹریوں کے پرزوں کے مقابلے میں زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
تاہم اس کی بڑے پیمانے پر پیداوار اب تک مشکل ثابت ہوئی ہے۔ جاپان کی اوساکا میٹروپولیٹن یونیورسٹی کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ دریافت ہونیوالا نیا عمل اعلیٰ کنڈکٹیو الیکٹرولائٹ کی وسیع پیمانے پر تالیف اس مشکل سے نمٹا جا سکتا ہے۔ جاپانی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ نیا عمل تقریباً ہر قسم کی سوڈیم کی حامل سلفائیڈ میٹریل کی پیداوار (بشمول ٹھوس الیکٹرولائٹ اور الیکٹروڈ ایکٹیو مٹیریلز) میں کارآمد ہے۔
روایتی طریقہ کاروں کے مقابلے میں یہ عمل اعلیٰ کارکردگی دِکھانے والے میٹریل حاصل کرنا آسان بناتے ہیں، لہٰذا سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ یہ عمل مستقبل میں یہ میٹریل بنانے کیلئے بنیادی طریقہ کار بن جائے گا۔
دنیا کا سب سے پتلا آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہو گا؟
نومبر 21, 2024میٹا کاواٹس ایپ گروپس کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف
نومبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لیجنڈ چیمپئن شپ پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف فتح
جولائی 4, 2024 -
وطن عزیزکی حرمت اوردفاع ہمارےلئےمقدم،آرمی چیف
ستمبر 6, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔