الیکٹرک گاڑیوں اور بسوں کا سب سے بڑا نظام کس ملک کا ہے؟

0
2

الیکٹرک گاڑیوں اور بسوں کا سب سے بڑا نظام کس ملک کا ہے؟کتنے ہزار گاڑیوں کو الیکٹرک گاڑیوں میں تبدیل کیا گیا؟ دلچسپ تفصیلات اور اعداد و شمار جاری۔
پٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے پیش نظر دنیا بھر خصوصاً ترقی یافتہ ممالک میں الیکٹرک گاڑیوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ہر ملک ایندھن کا استعمال ختم کرکے الیکٹرک گاڑیوں پر مشتمل ٹرانسپورٹ نظام قائم کرنا چاہتا ہے۔
ترقی یافتہ ممالک میں الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے، تاہم بڑے پیمانے پر الیکٹرک گاڑیوں اور بسوں پر مشتمل پبلک ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک ٹرانسپورٹ میں تبدیل کرنے کا سہرا چین کو جاتا ہے۔
چین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چینی شہر شینزن میں گاڑیوں اور بسوں پر مشتمل پبلک ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک ٹرانسپورٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ آغاز میں 16 ہزار بسوں کو الیکٹرک بسوں میں تبدیل کیا گیا، جس کے بعد شینزن دنیا کا واحد شہر تھا، جس کے پاس الیکٹرک بسوں پر مشتمل پبلک ٹرانسپورٹ کا سب سے بڑا نظام تھا۔
اس کے بعد شینزن میں 20 ہزار ٹیکسی گاڑیوں کو الیکٹرک گاڑیوں میں تبدیل کیا گیا۔ اس کام کیلئے پرانی ٹیکسی گاڑیوں کو ترک کرکے نئی الیکٹرک گاڑیاں سڑکوں پر لائی گئیں،جس کی وجہ سے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

Leave a reply