الیکٹرک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے حوالے سے بڑی خوشخبری

0
3

الیکٹرک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے حوالے سے بڑی خوشخبری،ماحول دوست گاڑیوں کے فروغ کیلئے نئی پالیسی میں بڑی مراعات شامل کردی گئیں۔
انجینئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ کے جنرل منیجر عاصم اعجازکا کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کے درآمدی پرزہ جات پر ڈیوٹی 30 اور 15 فیصد تھی، نئی پالیسی میں حکومت نے ڈیوٹی کم کرکے ایک فیصد کردی ہے۔
عاصم اعجاز کے بقول مہنگی الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی عوام کو سستی فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، ماضی میں الیکٹرک وہیکلز میں خرابیوں کے باعث عوام کا اعتماد کم ہوا، ملک میں اب قابل اعتماد اور بہتر ٹیکنالوجی آ چکی ہے۔
جی ایم پالیسی بورڈ کاکہناتھاکہ پوری دنیا ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں کی طرف جا رہی ہے، الیکٹرک گاڑیاں عام ہونے سے ملک کا فیول امپورٹ بل کم ہوگا۔

Leave a reply