الیکٹرک گاڑیوں میں انقلاب برپہ،زیکرایکس کارکی لانچنگ جلدمتوقع

0
7

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کا انقلاب تیزی سے زور پکڑ رہا ہے، حال ہی میں آنے والی گاڑیوں میں سب سے زیادہ متوقع زیکرایکس ہے۔ جو جلد ہی کیپٹل اسمارٹ موٹرز کی طرف سے پاکستان میں لانچ کی جائے گی ۔
الیکٹرک گاڑی زیکرایکس کو جدید خصوصیات سے مزین ہے، ڈائمینشنز (پیمائش) زیکرایکس اپنی ساخت میں کمپیکٹ ہونے کے باوجود کشادہ ہے، جو انداز پر سمجھوتہ کیے بغیر شہری آرام کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ گاڑی کی لمبائی 4,432 ملی میٹر، چوڑائی 1,836 ملی میٹر، اونچائی 1,566 ملی میٹر، وہیل بیس 2,750 ملی میٹر، گراؤنڈ کلیئرنس 191 ملی میٹر اور اس میں 5 نشستوں کی گنجائش ہے۔
زیکرایکس میں کے ڈبلیو ایچ 66 کی بیٹری ہے۔440کلو میٹر رینج، ڈرائیو موڈز کے لئےکمفرٹ، سٹینڈرڈ، اسپورٹ، حسبِ ضرورت ری جنریٹو بریکنگ کے ساتھ نصب کی گئی ہے۔ یہ ای وی ایک ہائی پرفارمنس مستقل میگنیٹ سنکرونس موٹر اور میکفرسن/ملٹی لنک سسپنشن کے ساتھ بنائی گئی ہے، جو شہر میں آرام دہ ڈرائیونگ اور متحرک کارکردگی دونوں کے لیے تیار ہے۔
زیکرایکس کےبیرونی حصہ کی بات کی جائے تو ایل ای ڈی ہیڈ لیمپس: لو/ہائی بیم اور اینیمیٹڈ لائٹ شو، ایل ای ڈی ڈی آر ایلز (ڈے ٹائم رننگ لائٹس)ایل ای ڈی ریئر لیمپس: ڈائنامک ریئر انڈیکیٹر لیمپس، فریم لیس ونڈوز: سامنے اور پیچھے دونوں دروازوں پر، فرنٹ/ریئر الیکٹرک ڈور ریلیز، الیکٹرک ٹیل گیٹ، اونچائی ایڈجسٹمنٹ اور میموری فنکشن کے ساتھ اور الیکٹرکلی ایڈجسٹ ایبل سائیڈ مررز جو کہ مربوط ٹرننگ سگنل لائٹس کے ساتھ ہیں۔
7سپیکر ہائی پرفارمنس آڈیو (اسٹینڈرڈ)، 13 اسپیکر یاماہا سراؤنڈ سٹیریو پریمیم آڈیو (صرف فلیگ شپ) گاڑی کی نشستوں کا میٹریل پولی یوریتھین لیدر، ویگن فرینڈلی ہے، موبائل فون وائرلیس چارجنگ فیس ریکگنیشن/ڈرائیور مانیٹرنگ سسٹم سے بھی مزین ہے۔

Leave a reply