طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،امتحانات میں بائیو میٹرک حاضری متعارف کروانےکا فیصلہ،لاہور تعلیمی بورڈ نے آئندہ سال میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحان سے بائیو میٹرک حاضری متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔امتحانی سنٹر میں داخل ہونے سے قبل بچوں کی بائیو میٹرک کی جائے گی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اس اقدام سے جعلی امیدوار کو امتحانی سنٹر میں داخل ہونےسےروکاجاسکےگا۔رواں سال امتحانات میں درجنوں جعلی امیدوار وں کے خلاف یو ایم سی بنائے گئے۔بائیو میٹرک کا آغاز آئندہ سال میٹرک امتحان 2025 سے کیے جانے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ داخلے بھیجواتے وقت بچوں کی انگلیوں کے نشان لیے جائیں گے اور امتحانات کے دوران بائیو میٹرک حاضری لی جائے گی۔اس سے امتحانات میں شفافیت کیساتھ طلبا کو بھی سہولت میسر آئے گی۔
وزیراعظم نےایپکس کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا
نومبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔