امتحان میں کس کی ڈیوٹی کہاں لگی؟ انتخاب آٹو میشن کے ذریعے ہو گا

0
20

امتحان کی تیاریاں مکمل،طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،امتحان میں کس کی ڈیوٹی کہاں لگی؟ انتخاب آٹو میشن کے ذریعے ہو گا۔
لاہور بورڈ کے سیکرٹری رضوان نذیر کا کہنا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر پہلی دفعہ سپروائزری کا انتخاب آٹو میشن کے ذریعے ہو گا۔ اس سے کسی غیر متعلقہ افراد کو علم نہیں ہو گا کہ کس کی ڈیوٹی کہاں لگی ہے۔
سیکرٹری رضوان نذیرکا کہنا ہے کہ 4 مارچ سے میٹرک کے امتحانات شروع ہوں گے، لاہور ڈویژن میں 920 سینٹر بنائے گئے ہیں، 10250 سے زائد عملہ میٹرک سالانہ امتحانات میں ڈیوٹی سر انجام دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب ڈیوٹی کا پروسس آٹومیٹک ہو گا۔
سیکرٹری لاہور بورڈ کے مطابق 2025 میں نہم جماعت میں 117704 پرائیویٹ طلبا حاضر ہوں گے۔ نہم جماعت میں ریگولر 195371 طلبا امتحان میں حاضر ہوں گے۔دہم جماعت میں 113102 پرائیویٹ اور 142677 ریگولرطلبا حاضر ہوں گے۔ 2025 میں میٹرک سالانہ امتحانات میں 568854 طلبا حاضر ہوں گے۔ اس سال پچھلے سال کی نسبت بیس ہزار طلباکا اضافہ ہوا ہے۔اسی لیے پچاس نئے سینٹر شامل کیے گئے ہیں۔

Leave a reply