امریکامیں بھارتی خفیہ ایجنسی (را)پرپابندی کاامکان

0
32

امریکی کمیشن برائےبین الاقوامی مذہبی آزادی نےبھارتی خفیہ ایجنسی (را) پر پابندی کی سفارش کردی۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی کمیشن نےسفارش کی کہ سکھ علیحدگی پسندوں کو نشانہ بنانےپربھارتی خفیہ ایجنسی (را)پرپابندی عائدکی جائے، امریکا نےبھارت میں انسانی حقوق کے مسائل کونظراندازکیاہے،بھارت میں اقلیتوں کےخلاف حملوں میں اضافہ ہورہاہے۔
امریکی کمیشن برائےمذہبی آزادی نےمزیدکہاہےکہ بھارت کواقلیتوں کے لئے غیرمحفوظ ملک قرار دیا جائے،ہندوقوم پرست وزیراعظم مودی نےمسلمانوں اوراقلیتوں کےخلاف نفرت انگیزبیان بازی کی،مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پربھارت کوخاص تشویش والےممالک میں شامل کیاجائے۔

Leave a reply